اللہ سبحان و تعالیٰ کی حاکمیت
اللہ تعالیٰ کی حاکمیت اور اقتدار اعلیٰ سے مراد ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق زندگی بسر کی جائے اور اسی کو اپنا معبود، خالق، مالک اور رازق مان کر دیگر تمام قسم کی غلامیوں کا طوق گلے سے اُتار پھینکا جائے ۔ اللہ تعالیٰ اور نبی کریم ﷺ کی سچی غلامی کو اختیار کر لیا جائے۔ اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیاں قرآن و سنت کے زریں اصولوں کے مطابق بسر کی جائیں۔
اسلام آزادی اور جمہوریت کا ایک مکمل اور کامل نظام ہے جو انسان کو ظلم و ناانصافی اور جبر و استبداد کے استحصالی نظام سے آزاد کرانے کے لئے آیا ۔ نوعِ انسانی کی آزادی سَلب کرنے والے طبقات اور قوتوں سے آزادی اور برابری و مساوات کا سبق دینے اور حقوق دلانے کے لئے اسلام میں سب انسانوں کے حقوق برابر ہیں۔ فضیلت کا معیارصرف تقویٰ اور پرہیزگاری ہے۔
اقتباس : ماہنانہ نورالعرفان